Search Results (0)

Pages & Stories

ہماری خدمات حاصل کرنے کا عمل

ہماری ٹیم کا حصہ بننے کے لئے آپ کا سفر۔
ہمارے لوگ
ملازمت کی درخواست

یہ آپ کے لئے موقعہ ہے ہمیں بتانے کا کہ آپ کون ہیں!ملازمتوں کے لئے ہماری ویب سائٹ موجود ہے جس پر ہم جوبز کا اشتہار دیتے ہیں، لہٰذا آپ ایسی کسی بھی اسامی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جو آپ کی قابلیت کے حساب سے موزوں ہو۔ہمارے آن لائن پورٹل پہ اپنا اندراج کر کے اور اپنی مطلوبہ اسامی کے لئے درخواست دے کر آپ ہمیں اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کریں گے اور وہ تازہ ترین کوائف ارسال کریں گے جس کی بنیاد پر آپ کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

اگر آپ کو کوئی ایسی جوب نہ ملے جو آپ کے لئے موزوں ہو، تب بھی آپ ہمارے پورٹل پر اپنا اندراج بدستور قائم رکھیئے اور ہمیں اپنی وابستگیوں سے مطلع کیجئے۔ اس طرح سے آپ ہمارے ابھرتے ہوئے ہنرمندوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے جنہیں ہماری ٹیلنٹ ٹیم ملازمت کے لئے رجوع کرتی ہے۔

اسکریننگ

جب آپ کی درخواست آن لائن جمع ہو جائے گی تو’ٹیلنٹ ایکویزیشن ٹیم‘ آپ کی درخواست پر نظر ِ ثانی کرے گی۔ اگر آپ کے کوائف اس عہدے کے لئے مقر ّرہ معیار پر پورے اترتے ہوں گے تو ٹیلنٹ کا متعلقہ نمائندہ آپ کے ساتھ ٹیلے فونک انٹرویو کا وقت مقر ّر کرے گا۔ہمارے ٹیلے فونک انٹرویوز حقیقت پر مبنی جامع ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ملازمت کے طرزِ عمل اور رویو ّں سے وابستہ تکنیکی خصوصیات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔اس مرحلے پر منتخب شدہ کوائف متعلقہ بزنس اور اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے جاتے ہیں۔

انٹرویو

ملازمت کے طریقہ کار کا یہ حصہ ایسا ہے جس میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانیں۔ کیا چیز ہے جو آپ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے؟ آپ کی مہارتیں / جذبہ کیا ہے؟ہمارے انٹرویوز مختلف رویو ّں کا مرکب ہوں گے، حالات سے متعلق، تکنیکی سوالات جو ہماری بنیادی اقدار کا جزو ہیں۔ یہ طریقہ اسامی اور کمپنی، دونوں کے لئے آپ کو پرکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس مرحلے کو آپ اپنے لئے ایک موقعہ سمجھ کر استعمال کر سکتے ہیں اور جو کچھ بھی نیشنل فوڈز لمیٹڈ بحیثیت آجر کے بارے میں جاننا چاہیں، ہم سے پوچھ سکتے ہیں اور اس خالی اسامی کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں جس کے لئے آپ کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

انتخاب اور پیشکش

اگر آپ یہاں تک پہنچ چکے ہیں تو آپ کو مبارک ہو!آپ نے اپنے آپ کو ہم پر ثابت کر دیا ہے کہ روشن ستاروں پر مشتمل ہماری ابھرتی ہوئی برادری جو ہمہ جہت خوبیوں کی حامل ہے، آپ اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔