Search Results (0)

Pages & Stories

ہماری ثقافت

ہم اپنے لوگوں کو ترقی دیتے ہیں
ہمارے لوگ

ہم مثبت تجربات کو
فروغ دیتے ہیں

ہماری ثقافتی عمارت ایک واضح حکمت ِ عملی کے گرد تعمیر کی گئی ہے جہاں ملازمین اس ماحول تک رسائی کو ممکن محسوس کرتے ہیں اور یہ ثقافت مثبت سوچ اورمسلسل سیکھنے کے عمل کی تلقین کرتی ہے۔

سکون اور دیانتداری ایسے اوصاف ہیں جن پر ہم فخر کرتے ہیں۔ ہماری کامیابی کا راز عطائے اختیار کی ثقافت میں پنہاں ہے جو نہ صرف ہمارے لوگوں کو ترقی سے سرفراز کرتی ہے بلکہ انواع و اقسام کے قابل افراد کی ایک مسلسل قطارقائم رکھتی ہے۔ یہ ہنر مند اور لائق افراد ہماری کمپنی کو کام کرنے کے لئے ایک بہترین مقام بناتے ہیں۔

NHOLD logo

تعلیم و ترقی
ملازمین کی اہلیت کی افزائش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نیشنل فوڈز نے نیشنلز ہاؤس آف لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (NHOLD) قائم کیا ہے، جو سیکھنے و ترقی کرنے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے متعلق ملازمین کے تمام مشاغل کے لئے ایک جامع شعبہ ہے۔

ہم مسلسل سیکھنے اور ترقی کے ذریعے اپنے لوگوں کو باکمال بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلیم و ترقی کے ابھرتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے NHOLD اپنے ملازمین کو سیکھنے کے ایک منظم طریقہ کار کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

دوران ِ ملازمت سماجی اور باہمی تعلیم، سرپرست اساتذہ اور باضابطہ نشستوں کے ساتھ ہمارے ملازمین اپنی تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہیں یہاں ایک ای۔ لرننگ کی جامع سہولت بھی حاصل ہے جو عام اور فعال، دونوں طرح کی مہارت حاصل کرنے میں معاون ہے۔

culture banner image