Search Results (0)

Pages & Stories

نیشنل کا پاکستان

پاکستان کے کھانے چکھیئے
ہمارے اثرات

نیشنل فوڈز نے پاکستان کے منفرد کھانوں اور ثقافت دریافت کرنے کے لئے سن2012میں ’نیشنل کا پاکستان‘ کے نام سے ایک دستاویزی سلسلہ شروع کیا۔ اس پروگرام میں ناظرین نے مشہور باورچیوں (شیفس) کے ساتھ پاکستان کے کچھ ایسے مقامات کا سفر کیا جنہیں کبھی دیکھا اور دریافت نہ کیا گیا تھا، تاکہ پاکستان کی منفرد ثقافت کی گہرائی کا مشاہدہ و تجربہ کیا جا سکے۔

اب اپنے چھٹے دورانیئے (سیزن) میں نیشنل کا پاکستان اپنے موضوع کے لحاظ سے درست ثابت ہوا اور اس نے پاکستان کے پسماندہ اور قدرے کم اہمیت کے حامل خطوں کی خصوصیات کو اجاگر کیا جو تاریخی سیاق و سباق کے حوالے سے خوبصورتی سے مالامال ہیں۔ بلوچستان کے ناقابل ِ اعتبار پہاڑوں سے لے کر خیبر پختونخوا کے پکوانوں تک، پنجاب کے شاداب مرغ زاروں سے لے کر سندھ کے پر امن اور روحانی مزاروں تک، اس پروگرام کی ہر قسط ایک دلکش نمائش ہے کہ ا ن خوبصورت صوبوں کی یہ ہم آہنگی کس طرح ایک عظیم قوم کو ثقافت، تاریخ، کھانوں اور موسیقی سے سرشار رکھتی ہے۔

باورچیوں (شیف) سادات اور شجاع حیدر کی خاطر داری کا پاکستان کے مختلف خطوں میں جس طرح خیرمقدم کیا گیایہ بر ّ ِ صغیر کی مہمان نوازی اور ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے جسے ہم پاکستانی ایک دوسرے کے لئے محسوس کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کی گرم جوشی، ان کی متاثر کرنے والی مسکراہٹیں اور فخر آمیز نظریں، کہ جب وہ اپنے ورثے کے حصوں کوپیش کرتے ہیں،وہ صحیح معنوں میں اسکرین سے باہر جگمگاتی ہیں۔