Search Results (0)

Pages & Stories

تمغے اور اسناد

ہماری کامیابیاں ہماری برتری کو اجاگر کرتی ہیں
ہماری کہانی

برٹش ریٹیل کونزورٹیم (BRC)
گلوبل اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن

مالی سال 2020میں نیشنل فوڈز پورٹ قاسم فیسیلیٹی کو برٹش ریٹیل کونزورٹیم (BRC)گلوبل اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن سے نوازا گیا۔ بی آر سی آڈٹ "A"گریڈ سرٹیفکیشن سے کامیاب ہوا جو کہ نیشنل فوڈ کے کنبے کے ہر رکن کے لئے ایک قابل ِ ذکر اعزاز ہے۔

ہماری ٹیم نے سختی سے اس امر کو یقینی بنایاہے کہ تمام طریقۂ کار بی آر سی کے مطابق ہوں، جس میں انہوں نے اپنے طریقوں میں ترمیم کی ہے تاکہ فوڈ ڈیفنس کی ضمانت دے سکیں اور اس ضمن میں اپنے پڑتال کے نظام کو بڑھا دیاہے۔ ایک قابل ِ اعتماد غذائی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے کے عہد کو پورا کرنے کے لئے ہم نے باریک بینی سے فوڈ سیفٹی فیڈ بیک کی نگرانی کی، جس کے لئے خطرات کا تجزیہ کیا تاکہ ہم اس بات کو یقینی بناسکیں کہ ہم بہترین معیاری اجزأ کا استعمال کر رہے ہیں جو بی آر سی کے معیار کے مطابق ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے مضبوط پری ریکویزٹ پروگرام کنٹرول کے لئے اس علاقے کو از سر نو ڈیزائن کیا جہاں اچار تیار کیا جاتا ہے تاکہ پورٹ قاسم فیسیلیٹی میں غذائی حفاظتی ثقافت کو یقینی بنا سکیں۔

جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈ

نیشنل فوڈ ز لمیٹڈ کام کے مقامات پر جینڈرڈائیورسٹی کے فروغ میں سرخیل رہا ہے۔ چونکہ افرادی قوت میں جنسی تنوع کا پیداوار میں اضافہ،مسابقت اور مجموعی کاروباری نمو سے بلا واسطہ تعلق ہے، اس لئے ہم قومی معاشی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو سمجھتے ہیں۔

کیونکہ ہماری اجتماعی سماجی ذمہ داری کے لائحہ عمل کا ایک ستون جینڈرایکویلیٹی ہے، لہٰذا مالی سال 2018میں کمپنی نے چند اقدامات کئے جس کی بدولت ہم جینڈرایکویلیٹی کو سمجھنے والی صف ِ اوّل کی مقامی کمپنی بن گئے۔

کمپنی کے کئی اندرونی اور بیرونی اقدامات اس ایوارڈ کے حصول میں مددگار رہے ہیں۔ یہ تمام انتظامی سطح اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود خواتین ملازمین کے تناسب کی بنیاد پر ہوا ہے۔

برانڈ الیکشن میں سب
سے بڑا برانڈ ایوارڈ

مالی سال 2018میں منعقدہ برانڈ الیکشن میں حصہ لے کر نیشنل فوڈز نے اپنے قابل ِ قدر برانڈز کی پہچان بنانے کے موقعہ سے فائدہ اٹھایا۔ جس کے نتیجے میں نیشنل فوڈز کو، فو ڈہاؤس ہولڈ کیٹیگری میں ٹاپ برانڈ ایوارڈسے نوازا گیا۔ ہمیں بحیثیت معروف برانڈ، متفرق مصنوعات بشمول مرکب مصالحے، اچار، مصالحہ جات، کیچپ، جیم، جیلی اور مارملیڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ یہ کامیابی تمام نیشنل فوڈز فیملی کی محنت کشی، لگن اور سرشاری کی تصدیق ہے۔

ایفی ایوارڈ کے فاتح

کیولینری کیٹیگری میں ایفی ایوارڈ کے فاتح کی حیثیت سے ہم نے اس کلیدی صارف کی آگہی کے لئے اشتہار سازی کی کہ گھروں میں مایونیز کا بنیادی استعمال روٹی، پراٹھہ رول اور برگرز کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایک اچھے سینڈوچ، برگر یا ریپ (رول) کو چبانا اور نگلنا مشکل ہوتا ہے اگر وہ خشک ہو

صارفین کے پسندیدہ کھانوں میں آنے والی اس رکاوٹ کو سمجھتے ہوئے ہم نے مشکل کھانوں کو باآسانی استعمال کرنے کا حل پیش کیا۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ تمام کلیدی آر ٹی بی (RTBs) کو مؤثر طور پر مدِ نظر رکھا جائے اور باالترتیب مارکیٹ شیئر میں اضا فہ ہو، مارکیٹنگ مہم میں نیشنل مایو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں ہم نے جولائی 2020میں ایفی ایوارڈ حاصل کیا۔

ایم اے ایل سی کی جانب سے
ڈاکٹر رتھ فاؤ سی ایس آر ایوارڈ

نیشنل فوڈز (این ایف ایل) کو میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کی جانب سے اعلیٰ درجے کے”ڈاکٹر رتھ فاؤ سی ایس آر ایوارڈ 2021“ سے نوازا گیا ہے، جو پاکستان میں جذام سے متاثرہ لوگوں کو طبّی سہولیات فراہم کرنے والا مشہور ادارہ ہے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤایوارڈ این ایف ایل کو سن2020میں ایم اے ایل سی کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے دیا گیا جس میں این ایف ایل نے جذام سے متاثرہ 2000سے زائد خاندانوں کو کھانے کے لئے نمک، سادہ مصالحے اور کیچپ کا عطیہ دیا تھا۔

ہماری اسناد

  • ISO 9001: 2015 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم

  • ISO 22000: 2018 سائٹ اور گجرانوالہ پلانٹ پر فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم

  • پورٹ قاسم پلانٹ پر فوڈ سیفٹی کے لئے بی آر سی گلوبل اسٹینڈرڈ

  • ISO 45001: 2018 آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی

  • PS 3733: 2019 پاکستان فوڈ اسٹینڈرڈ فار حلال فوڈ مینجمنٹ سسٹم

  • MS 1500: 2019 سائٹ، پورٹ قاسم اور نوری آباد پرملائیشین اسٹینڈرڈ فار حلال فوڈ مینجمنٹ سسٹم

  • اسمیٹاز سیڈیکس آڈٹ