Search Results (0)

Pages & Stories

کووِڈ۔19سے مقابلہ

عالمی وبأ سے نمٹنے کے لئے ہمارا ردّ عمل ملاحظہ کیجئے۔

کووِڈ۔ 19کی عالمی وبأکے تناظر میں نیشنل فوڈز لمیٹڈ اُن چند پہلی کمپنیوں میں سے تھی جنہوں نے بھرپور اور حفاطتی اقدامات کئے تھے۔ 26/جنوری 2020کو جب ملک میں کووِڈ۔ 19کا فقط ایک کیس ظاہر ہوا تھا، ہم نے بناوقت ضائع کئے، ملازمین میں بخار، سینے میں انجماد (جکڑن) اور زکام جیسی علامتوں کو جانچنے کے لئے اپنے ہر پلانٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کردی تھی۔

سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کی گئی اور اس کو عادت بنایا،کووِڈ۔ 19 کے لئے بتائے گئے حفاظتی اصولوں کی پاسداری کروائی اور ملازمین، وینڈرز اور تمام آنے والوں کے لئے حفاظتی ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا۔(صحت ِ عامہ کے عالمی اداروں ڈبلیو ایچ او، ایف ڈی اے اور سی ڈی سی کے احساس دلانے اوراعلان کرنے سے کافی پہلے)۔ اس سے متعلق مواد تیار کیا گیا اور ملازمین کو اس وبأ کی خصوصی تربیت میں اسے دکھایا گیا۔

کووِڈ۔ 19 – راشن کی تقسیم

ہم نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ماہ ِ مئی 2020میں گجرانوالہ کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ راشن کے تھیلے آٹا، دالیں، نمک، مصالحہ جات، چاول اور گھی پر مشتمل تھے۔ کامونکے اور ایمن آباد کے گردو نواح میں رہنے والے 250خاندانوں میں یہ تقسیم ہمارے ملازمین نے ایدھی، مقامی حکومت کے کارندوں اورقریبی واقع کالجوں کے طلبأ کے تعاون سے کی۔

کراچی اور لاہور میں کورونا راشن امداد کے ذریعے راشن کی تقسیم کے لئے ہم نے اخو ّت فاؤنڈیشن سے بھی معاونت کی۔

فوری تجزیاتی کٹس کی فراہمی

کیونکہ وبأ کے دوران حفظان ِ صحت، حفاظت اور ملازمین کی حتی الامکان بہبود کو بہت ترجیح دی جا رہی تھی، نیشنل فوڈزنے اپنے ملازمین اور صارفین کو فوری تجزیاتی کِٹس فراہم کیں تاکہ کووِڈ۔19 کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگایا جا سکے۔ صارفین کے لئے ایک اضافی اقدام یہ کیا گیا کہ ہم نے اپنے پلانٹ اور سیلز کے عملے میں سے، مختلف جگہوں سے طبی تجزیئے کے لئے ملازمین کا انتخاب کیا، جس کی لاگت کمپنی نے برداشت کی۔ اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ جس کے نتائج مثبت ظاہر ہوں اس کی نگہداشت کی جائے۔ ملازمین کو تجزیاتی کِٹس ان کے ذاتی استعمال کے لئے بھی دی گئیں۔

کورونا فنڈ

نیشنل فوڈز نے اپنے ساتھی شہریوں کو امداد فراہم کی جو کووِڈ۔19 سے شدید طور پر متاثر ہوئے تھے۔اے ٹی سی ہولڈنگز اور نیشنل فوڈز کے ملازمین کے اشتراک سے بے لوث جذبے کے تحت اعانت کی گئی اور مختلف شہروں میں جاکر متعدد طریقوں سے متاثرہ گھرانوں اور کنبوں کی مدد کی گئی۔ اس میں صر ف رقم ہی نہیں بلکہ دیگر امدادی کمک بھی شامل تھی۔

ہم ان امور پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں جن میں ہم نے اپنی قومی ذمہ داری نبھائی:

  • نیشنل فوڈذ نے حکومت ِ سندھ کے اشتراک سے انڈس اسپتال میں تعینات ہیلتھ کیئر ٹیموں کو ذاتی حفاظتی سامان فراہم کیا۔اب تک 700حفاظتی پیکٹ عطیہ کئے جا چکے ہیں۔
  • کراچی ریلیف ٹرسٹ کو انڈس اسپتال کے لئے قابلِ حمل اور معیاری ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس (HDU) ڈیزائن اورتیار کرنے کے لئے عطیات دیئے۔
  • کمپنی نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے گجرانوالہ کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاجس سے کامونکے اور ایمن آباد کے گردو نواح میں رہنے والے خاندانوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
  • مختلف اقسام کی امداد کے لئے کمپنی نے کئی اداروں کے ساتھ تعاون کیا جن میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، میری ایڈلیڈ لیپروسی سینٹر، انفاق فاؤنڈیشن اور اخو ّت فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

نیشنل فوڈز ان تمام لوگوں کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہمیں اس وبأ کے دوران قوم کی خدمت کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔